Search
Toggle Menu
Print PDF Subscribe
Topic: تمہارے نام سے پہلے
Post Date: 18/12/2017, 10:31 AM
Last active: 23/09/2019, 09:47 AM
Management
PRINCE SHAAN *****
Threads: 167, Posts: 293, Thanks: 164
İmage attached on tipsdunya
تمہارے نام سے پہلے

سنا ہے رائگانی کی کہانی لکھ رہے هو تم
عبارت کیا بناو گے
جو لہجے میں ہے دکھ کا زائقہ
اسے کیسے چهپاو گے
اگر تحریر لکهو گے
محبت کی گواہی سے
جدائ کی سیاہی سے
قلم کی آنکھ روئے گی
سب ہی اسلوب...سارے استعارے روٹھ جائیں گے
جو دل پر بند هیں باندهے
وہ سارے ٹوٹ جائیں گے
کسی لکھ کر مٹائی سطر پر
جب دیهان ٹہرے گا
تو اک بے نام سا رشتہ
زیست کا عنوان ٹہرے گا
اسے جهٹلاو گے کیسے
بیاں کر پاو گے کیس
اذیت کے حوالوں کو
محبت کی مثالوں کو
کسی کردار کے دل پر پڑے
زخموں کو ،چهالوں کو
بکهرتے خواب لکهو گے
رکے سیلاب لکهو گے
کہانی میں جہاں پر،تم ہجر کا باب لکهو گے
کہو ہے تاب
لکهو گے
کہانی میں عمومن آخری صفحے پر آ کے هی
دلوں کے چاک سلتے هیں
یہاں ورثے دکھ کے ملتے هیں
مگر تم کهول بیٹهے هو ، یہ صفحہ شام سے پہلے
مقام صبر سے پہلے
حدِ الزام سے پہلے
کہانی ختم ہی کرنی ہے اگر انجام سے پہلے
تو یہ بهی فیصلہ کر دو
کہ هم لکهیں تو کیا لکهیں
تمہارے نام سے پہلے


Possibly Related Threads...
تمہارے ساتھ رہنا ہے
پہلے کیا تھے اور اب کیا کہلانے لگے ہیں
جو حق میں تمہارے بند رہیں
وہ پہلے بھی قریب تھا
The Following 2 User Says Thank You To PRINCE SHAAN For This Useful Post:
Akram Naaz, Mehak
2.RE: تمہارے نام سے پہلے
Last active: 26/01/2018, 11:56 AM
Management
Mehak *****
Threads: 259, Posts: 656, Thanks: 589
Wah

Posted via [Only registered and activated users can see links Click here to register]
The Following 1 User Says Thank You To Mehak For This Useful Post:
PRINCE SHAAN
3.RE: تمہارے نام سے پہلے
Last active: 24/07/2016, 02:13 AM
Lavernezemy *
Threads: 0, Posts: 14, Thanks: 3
پہلے ہی جانتا ہو
4.RE: تمہارے نام سے پہلے
Last active: 23/09/2019, 09:47 AM
Management
PRINCE SHAAN *****
Threads: 167, Posts: 293, Thanks: 164
Mehak Wrote:Wah


پسند کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ



Posted via [Only registered and activated users can see links Click here to register]
5.RE: تمہارے نام سے پہلے
Last active: 23/09/2019, 09:47 AM
Management
PRINCE SHAAN *****
Threads: 167, Posts: 293, Thanks: 164
Lavernezemy Wrote:
پہلے ہی جانتا ہو
پسند کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ

[-]
Tags
نام تمہارے سے پہلے