Search
Toggle Menu
Print PDF Subscribe
Topic: 4 cameras phone booking in pak
Post Date: 27/10/2017, 06:03 PM
Last active: 09/05/2018, 12:29 PM
VIP
fasifasi824 ***
Threads: 60, Posts: 326, Thanks: 170
پاکستان میں پہلی بار ایسا اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس میں 4 کیمرے دیئے ہیں۔جی ہاں چینی کمپنی ہیواوے کا میٹ 10 لائٹ فون پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور یہ دو یا تین نہیں بلکہ 4 کیمروں سے لیس ہے۔یہ فون رواں ماہ کے آغاز میں سب سے پہلےچین میں مائی مینگ سکسکے نام سے پیش کیا گیا تھا اور اب یہ پاکستان آرہا ہے جس کے پری آرڈرز 26 اکتوبر سے 5 نومبر تک بک کرائے جاسکتے ہیں۔ویسے چینی کمپنی کے خیال میں اسمارٹ فون کے بیک پر دو اور فرنٹ پر ایک کیمرہ کافی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نے چار کیمروں والا اپنا پہلا اسمارٹ فون پیش کیا، جس کی قیمت سام سنگ یا ایپل کے آئی فون کے مقابلے میں بہت زیادہ کم ہے۔یہ فون 5.9 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ ہے، جس میں کمپنی نے اس میں اپنا تیار کردہ کیرین 659 پراسیسر دیا ہے جبکہ چار جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے اور 3340 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔فون میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ موجود ہے اور ڈوئل سم کا آپشن بھی دیا گیا ہے، اسی طرح اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم میں کمپنی نے اپنے سسٹم ای ایم یو آئی 5.1 کاامتزاج کیا ہے۔مگر اس کی خاص بات اس کے چار کیمرے ہی ہیں اور یہ چینی کمپنی موبائل فوٹوگرافی کو ایک نئی 'اونچائی' پر پہنچانا چاہتی ہے۔اس کے فرنٹ اور بیک دونوں جگہ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اس فون میں موجود ہے۔بیک پر ایک سولہ میگا پکسل جبکہ دوسرا دو میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر ایک 13 میگا پکسل جبکہ دوسرا دو میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا۔اور فرنٹ سے تصویر لیں یا بیک کیمروں سے، دونوں جگہ دھندلے پس منظر کی تصویر لی جاسکے گی)بالکل نئے آئی فون ایکس )10(کی طرح جو کہ سیلفی کے لیے اس طرح کے فیچر کی پیشکش کرتا ہے(۔ہیواوے کا یہ نیا فون آپ 29 ہزار 999 روپے میں پاکستان بھر میں ہیواوے کے ریٹیل اسٹورز پر جا کر بک کراسکتے ہیں، جس کے ساتھ سرپرائز گفٹ بکس بھی دیا جائے گا۔

screen shothttps://tipsdunya.com/attachment.php?aid=687

Possibly Related Threads...
Mobile Phone


Attached Files Thumbnail(s)
   
The Following 1 User Says Thank You To fasifasi824 For This Useful Post:
Ashan
2.RE: 4 cameras phone booking in pak
Last active: 27/10/2017, 06:26 PM
VIP
Ashan ***
Threads: 63, Posts: 150, Thanks: 97
Best lajab info share karne ka bohat bohat shukriya

Posted via [Only registered and activated users can see links Click here to register]
3.RE: 4 cameras phone booking in pak
Last active: 09/05/2018, 12:29 PM
VIP
fasifasi824 ***
Threads: 60, Posts: 326, Thanks: 170
vip bro apka shukria.

[-]
Tags
cameras in booking pak 4 phone