Search
Toggle Menu
Print PDF Subscribe
Topic: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Post Date: 28/09/2017, 07:35 PM
Last active: 25/07/2018, 05:34 PM
Moderators
Lion Power *****
Threads: 215, Posts: 787, Thanks: 308

İmage attached on tipsdunya

ٹپس دنیا ڈاٹ کوم کے تمام پیارے ممبرز کو میں فلیشنگ کورس کے لیکچر نمبر 3 میں خوش آمدید کہتا ہوں .....

سب سے پہلے بتاتا چلوں کہ اگر آپ میں سے کسی ممبر نے میری پہلی 2 کلاسز نہیں پڑھی اور وہ پڑھنا چاہتا ہے تو وہ سب سے پہلے یہاں سے کلاس نمبر 1 اور کلاس 2 ملاحضہ فرمائیں

[Only registered and activated users can see links Click here to register]

[Only registered and activated users can see links Click here to register]

پیارے بھائی آج کلاس نمبر 3 میں ہم

"BackUp"

کے بارے میں بات چیت کریں گے .....


نوٹ : میں آپ کو یہ کورس مکمل ڈیٹیل سے سمجھا رہا ہوں براۓ مہربانی میرے ساتھ تعاون کریں میں صرف 2 اور اسباق میں انشاءلله کورس مکمل کر دوں گا ........

تو دوستو اللّه پاک کے پیارے نام سے آج کا سبق شروع کرتے ہیں .

بسم اللّه ارحمٰن آلرحیم

سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ :


بیکاپ کیا ہے


پیارے بھائیو بیکاپ کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے موبائل میں بہت زیادہ دیتا موجود ہو اور آپ چاہتے ہیں کے وہ دیتا کبھی بھی آپ سے دور نا جاۓ یعنی ڈیلیٹ نا ہو جاۓ تو آپ اس کا ایک کاپی بنا لیں گے اور وہ کاپی آپ اپنے میموری کارڈ میں ایک فائل میں سیو کر لیں گےپ اور جب بھی آپ سے آپ کی کوئی چیز ڈیلیٹ ہو جاۓ تو آپ میموری کارڈ سے اسے ریسٹور کر سکتے ہیں ....

تو دوستو اس چیز کا نام بیکاپ ہے

* آپ اس میں اپنا تمام ڈیٹا بیکاپ کر سکتے ہیں جیسا کہ :

Call History

Messages

Bookmark

Mobile Settings , etc...


اور جب بھی آپ کو ضرور ہو آپ اپنا ڈیٹا ریسٹور کر لیں .....

اب ہم بات کرتے ہیں کہ اینڈرائڈ کا بیکاپ کس طرح کریں .....


اینڈرائڈ موبائل کا بیکاپ کیسے کریں


بیکاپ لینے کے لیے میں یہاں پر


Easy BackUp & Restore App


کا استعمال کروں گا کیونکہ بیکاپ کے لیے سب سے اچھا ایپ ہے اور ساتھ ہی ساتھ سائز میں بھی چھوٹا ہے


[Only registered and activated users can see links Click here to register]

اب آپ اس کو ڈاؤنلوڈ کریں اور اس کو اوپن کریں .......

اوپن ہونے کے بعد یہ آپ سے پوچھے گا کہ کیا آپ کو نیو بیکاپ بنانا ہے تو آپ
Yes
پر کلک کر دیں .

پھر آپ سے پوچھا جاۓ گا کہ آپ کو کس کس چیز کا بیکاپ کرنا ہے تو اس کے لیے آپ تمام ایٹمز کو سلیکٹ کر لیں اور پھر اوکے کر دیں ....

اب آپ سے کہا جاۓ گا کہ بیکاپ کہا بنانا ہے تو آپ
SD Card
سلیکٹ کریں

اب آپ سے آپ کی فائل کا نام پوچھا جاۓ گا جس میں ڈیٹا سیو ہونا ہے
آپ اپنی مرضی کا نام سلیکٹ کریں اور پھر اوکے پر کلک کریں ....

اوکے پر کلک کرتے ہی آپ کی تمام چیزوں کا بیکاپ ہونا شروع ہو جاۓ گا اور کچھ ہی دیر بعد لکھا آئے گا

Backuped Successfully

اس کا مطلب آپ کا بیکاپ سیو ہو گیا ہے .......

تو اب میں آپ کو بتاؤ گا کہ آپ اپنا بیکاپ کیا ہوا ڈیٹا ریسٹور کیسے کر سکتے ہیں .


بیکاپ ڈیٹا ریسٹور کیسے کریں



ڈیٹا ریسٹور کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ اسی ایپ کو اوپن کریں اور وہا لکھا ہی گا

Restore

آپ ریسٹور پر کلک کریں


اب آپ سے پوچھا جاۓ گا کہ بیکاپ فائل کہا سیو ہے آپ میموری کارڈ پر کلک کریں ......

اس کے بعد آپ نے جہاں پر فائل سیو کی ہوئی ہے وہا پر جائیں اور فائل پر کلک کریں


اب جب آپ فائل پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے وہ تمام ڈیٹا آجاۓ گا جس کا آپ نے بیکاپ کیا ہو گا

اب آپ جو چیزیں ریسٹور کرنا چاہتے ہیں ان کو سلیکٹ کریں اور اوکے کر دیں ....

اور جس جس کو آپ ریسٹور کریں گے وہ دوبارہ آپ کے موبائل میں اسی جگہ پر واپس آجاۓ گی .....

تو دوستوں یہ تھا اینڈرائڈ موبائل کا بیکاپ بنانا .....

یہ بعد میں کورس کے دوران بہت کام آئیں گی اس لیے مکمل تفصیل سے سمجھا رہا ہوں .........


تو میرے پیارے بھائیو جو جو میری کلاسز پڑھ رہے ہیں میں ان کا شکر گزار ہوں آج کے لیے اتنا ہی بہت ہے ...
آپ کی دعاؤں سے جلد نیو کورس کے ساتھ آپ کے پاس آؤں گا .....

* * * * * * * * * شکریہ * * * * * * * * *


Possibly Related Threads...
* Android Mobile Flashing Course Class ( 4 ) *
* Android Mobile Flashing Course Class ( 2 ) *
* Mobile Flashing Course Class ( 1 ) *
* Android Mobile Flashing Course Last Class ( 5 ) *
The Following 3 User Says Thank You To Lion Power For This Useful Post:
Akram Naaz, Junaid Butt, Mohammad Hashim
2.RE: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Last active: 09/09/2020, 01:12 PM
Management
Prince *****
Threads: 1,094, Posts: 5613, Thanks: 3,874
لاجواب بہترین تھریڈ تشکیل دی ہے آپ نے مجھے آپ کی تیسری کلاس بہت اچھی لگی اور اگلی کلاس کا بے صبری سے انتظار ہے ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ
thanks.



The Following 1 User Says Thank You To Prince For This Useful Post:
Lion Power
3.RE: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Last active: 25/07/2018, 05:34 PM
Moderators
Lion Power *****
Threads: 215, Posts: 787, Thanks: 308
(28/09/2017, 08:44 PM)Prince Wrote:
لاجواب بہترین تھریڈ تشکیل دی ہے آپ نے مجھے آپ کی تیسری کلاس بہت اچھی لگی اور اگلی کلاس کا بے صبری سے انتظار ہے ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ
thanks.



پیارے بھائی تھریڈ کو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ
جلد کلاس 4 کے ساتھ آپ کے پاس آؤں گا

شکریہ
4.RE: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Last active: 27/07/2016, 05:58 PM
minshtsxad *
Threads: 0, Posts: 7, Thanks: 1
Jazakallah
The Following 1 User Says Thank You To minshtsxad For This Useful Post:
Lion Power
5.RE: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Last active: 27/08/2016, 08:19 PM
Duyên894220 *
Threads: 0, Posts: 16, Thanks: 4
کولورینج خوب کیا کرو جی
The Following 1 User Says Thank You To Duyên894220 For This Useful Post:
Lion Power
6.RE: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Last active: 28/07/2016, 12:40 PM
Stephenteet *
Threads: 0, Posts: 13, Thanks: 12
Jazakallah
The Following 1 User Says Thank You To Stephenteet For This Useful Post:
Lion Power
7.RE: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Last active: 27/07/2016, 04:37 PM
olidusiye *
Threads: 0, Posts: 8, Thanks: 1
تھینکس بڑو آپکی مزید اچھی اچھی شیئرنگ کا انتظار رہے گا
The Following 1 User Says Thank You To olidusiye For This Useful Post:
Lion Power
8.RE: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Last active: 25/06/2017, 03:10 AM
adkhan55 *
Threads: 0, Posts: 4, Thanks: 1
آئی لائک اٹ
The Following 1 User Says Thank You To adkhan55 For This Useful Post:
Lion Power
9.RE: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Last active: 20/07/2016, 10:49 PM
Rocky4444 *
Threads: 0, Posts: 14, Thanks: 5
بہت اچھا لگا آپکا تھریڈ پر کر شکریہ
The Following 1 User Says Thank You To Rocky4444 For This Useful Post:
Lion Power
10.RE: * Android Mobile Flashing Course Class ( 3 ) *
Last active: 25/07/2018, 05:34 PM
Moderators
Lion Power *****
Threads: 215, Posts: 787, Thanks: 308
(30/09/2017, 11:51 AM)Stephenteet Wrote: Jazakallah

(30/09/2017, 11:51 AM)Rocky4444 Wrote:
بہت اچھا لگا آپکا تھریڈ پر کر شکریہ

(30/09/2017, 11:51 AM)adkhan55 Wrote:
آئی لائک اٹ

(30/09/2017, 11:51 AM)olidusiye Wrote:
تھینکس بڑو آپکی مزید اچھی اچھی شیئرنگ کا انتظار رہے گا

(30/09/2017, 11:51 AM)Duyên894220 Wrote:
کولورینج خوب کیا کرو جی

(30/09/2017, 11:51 AM)minshtsxad Wrote: Jazakallah

پیارے بھائیو پسند کرنے کا شکریہ
No Pages
Next Oldest - Next Newest

[-]
Tags
course mobile flashing class android 3