Search
Toggle Menu
Print PDF Subscribe
Topic: منہ سے آنے والے گندی بو سے نجات حاصل کرنے کے لئے انتہائی شاندار طریقہ
Post Date: 20/05/2017, 12:41 AM
Last active: 09/09/2020, 01:12 PM
Management
Prince *****
Threads: 1,094, Posts: 5613, Thanks: 3,874

!بسم اللہ الرحمن الرحیم،السلام علیکم
) کھانے کے بعد ڈکارآنا ایک قدرتی عمل ہے لیکن اگر اس میں سلفر کی بدبو موجود ہوتو انسان کو کافی شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ سلفر کی بو والے ڈکاروں کی بو گندے انڈوں کی طرح ہوتی ہے اور ایسے ڈکار بغیر آواز کے بھی آجاتے ہیں۔ کسی محفل میں ایسے ڈکاروں کی وجہ سے انسان کو کافی شرمندگی بھی اٹھانی پڑ جاتی ہے،آئیے آپ کو ایسے ڈکاروں کی وجہ اور ان کے تدارک کے طریقے بتاتے ہیں۔
سلفر والے ڈکاروں کی وجہ
اگر آپ ایسے کھانے کھارہے ہیں جن میں سلفر شامل ہے تو آپ کو اس کے ڈکار آنے لگیں گے۔ جب یہ کھانے معدے میں پہنچتے ہیں تویہ ہائیڈروجن سلفائیڈ میں تبدیل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے گیس کے ساتھ ڈکار آنے لگتے ہیں۔ ایسے کھانوں میں انڈے، سبز پتوں والی سبزیاں جیسے بند گوبھی، مولی اور لال مولی شامل ہیں۔پیاز اورلہسن کی وجہ سے بھی معدے میں سلفر پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح اگر آپ کے معدے میں ایچ پے لوری بیکٹیریا بننے لگے تو اس کی وجہ سے بھی منہ سے سلفر والے ڈکار آسکتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کی وجہ سے پیٹ میں گیسیں پیدا ہوتی ہیں اور ان کی بوسلفر جیسی ہوتی ہے۔
ان سے تدارک کا طریقہ
آپ کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پانی کی وجہ سے کھانا جلد ہضم ہونے لگتا ہے اور پیٹ میں گیس بننے کا عمل کم ہوتا ہے اور ڈکار کم آتے ہیں۔ اسی طرح سلفر والے کھانوں سے پرہیز کریں،اگر انہیں مکمل طور پر نہیں چھوڑ سکتے تو ان کی مقدار بہت کم کردیں۔پیاز اور لہسن کی مقدار کو اپنے کھانوں میں کم کردیں کیونکہ ان کی وجہ سے سب سے زیادہ سلفر پیدا ہوتا ہے۔
دہی کا استعمال
دہی میں پروبائیوٹک پائے جاتے ہیں جو کہ معدے میں موجود اچھے بیکٹیریا کی پرورش کرتے ہوئے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرتے ہیں۔
سیب کا سرکہ
اس سرکہ کی وجہ سے معدے میں اچھے بیکٹیریا کی افزائش ہوگی اور بدبو نہیں آئے گی۔ ایک سے دو چمچ سیب کے سرکے کو پانی کے گلاس میں ڈال کر پینے سے آپ کی منہ سے بو ختم ہوجائے گی۔اس مشروب کو میٹھا بنانے کے لئے اس میں شہد بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
بیکنگ سوڈا
اگر آپ کو سینے کی جلن اور کھٹے ڈکار آرہے ہوں تو ایک گلاس پانی میں دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا ملائیں اور پی لیں،اس کی وجہ سے بھی آپ کے منہ سے ناگوار بو دور ہوجائے گی۔ یہ عمل دو سے تین دن تک جاری رکھا جاسکتا ہے۔
سبز چائے
اس چائے میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے معدہ صحیح طرح سے کام کرے گا۔سونے سے قبل اس چائے کا ایک کپ آپ کے معدے کو بھی ٹھیک کرے گا اور ناگوار ڈکاروں سے بھی نجات دلائے گا۔




Possibly Related Threads...
بال سیدھے کرنے کا نسخہ
ذہن تیز کرنے کے آسان نسخے
بالوں پر کچھ لگائے بغیرسیاہ کرنے کا جادوئی طریقہ،کمالات ایسے آب دنگ رہ جائینگے
اگر آپ کے بال گر رہے ہیں تو یہ پھل استعمال کر یں اور حیران کن نتائج حاصل کریں
وہ ایک انتہائی عام سی چیز جس کے استعمال سے آپ کا گنجا پن دنوں میں ختم ہوجائے گا

[-]
Tags
شاندار لئے کرنے سے کے منہ طریقہ والے آنے بو نجات انتہائی حاصل گندی